مزید خبریں

جمہوریت پر یقین اورتنقید کا ہمیشہ خیر مقدم کریں گے،سردار صالح بھوتانی

حب( نمائندہ جسارت)سردار صالح محمد بھوتانی کی وندرآمد پر عوام نے ان کا والہانہ استقبال کیا اس موقع پر حب ضلع کے قیام کی کابینہ سے منظوری پر حلقے کے عوام نے سردارصالح محمد بھوتانی سے اظہار تشکر کیا حب وندر کنراج کے عوام خدمات سے بخوبی آگاہ ہیں جو انہوں نے علاقے کی ترقی اور عوام کی خوشحالی کے لیے سرانجام دی ہیں۔ یہ بات بلوچستان عوامی پارٹی کے بانی رہنماء سینئر صوبائی وزیر سردار صالح محمد بھوتانی نے وندر اور ضلعی ہیڈ کوارٹر اوتھل دورے کے موقع پر فقید المثال استقبال کرنے والوں سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔ اس موقع پر سابق ڈسٹرکٹ نائب ناظم ابراہیم دودا بھی ان کے ہمراہ تھے ۔انہوں نے کہا کہ حب بائی پاس کی تعمیر وندر گڈانی کے دیہاتوں اور گوٹھوں میں رابطہ سڑکوں کی تعمیر بجلی کی فراہمی اسکولوں کی تعمیر اور بنیادی سہولتوں کے دیگر منصوبوں پر عملدرآمد کا علاقے کے عوام خود مشاہدہ کررہے ہیں ان زمینی حقائق کو جھٹلانا ممکن نہیں۔ سینئر صوبائی وزیر نے کہا کہ ہم جمہوریت پر یقین رکھتے ہیں اور تعمیری تنقید کا ہمیشہ خیر مقدم کریں گے تاہم سیاسی جماعتوں اور قائدین سے توقع رکھتے ہیں کہ وہ عوام کے مشترکہ مفادات کا احترام کرتے ہوئے بے بنیاد الزام تراشیوں سے گریز کریں گے۔