مزید خبریں

بھارت نے مسلمانوں کے سینے کو چھلنی کیا ، سنی علماء ایکشن کمیٹی

ڈگری(نمائندہ جسارت) سنی علماء ایکشن کمیٹی کے زیر اہتمام تحفظ ناموس رسالت ؐجلسے سے ڈگری کے مولانا مجیب الرحمان لوند،مولانا رضوان الحق جالندہری،مولانا غلام مصطفی جالندہری، قاری عبداللطیف بلوچ،قاری فیصل شکور، مولانا نظیر حیدری، محمد یاسین گجر،قاری محمد آصف تالپور ، مولانا عمیر، ماسٹر محمود قائمخانی،قاری علی حسن،رانا محبوب علی راجپوت اور دیگر نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بھارت سے سفارتی اور تجارتی تعلقات ختم کیے جائیں۔ بھارتی سفارت کاروں کو ملک بدر کیا جائے، بھارتی حکمرانوں نے نبی کریم ؐکی شان میں گستاخی کی ناپاک جسارت کرکے مذہبی دہشت گردی کا ارتکاب کیا ہے، نبی کریم ؐکی ذات اقدس امت مسلمہ کے ایمان کی اساس اور بنیاد ہے۔ گستاخی کے مرتکب بد فطرت بی جے پی حکمران انجام سے نہیں بچ سکتے، انہیں کسی صورت معاف نہیں کیا جاسکتا۔بھارت میں حکومتی سرپرستی میں شان رسالت میں گستاخی کرکے ڈیڑھ ارب مسلمانوں کے سینے کو چھلنی کیا ہے۔دنیا کے امن کو بھارت کی اس مذہبی دہشت گردی سے خطرات لاحق ہو چکے ہیں۔