مزید خبریں

کوئٹہ :5افراد کے قتل میں مطلو ب 2ملزمان گرفتار

 

کوئٹہ (نمائندہ جسارت)گزشتہ روز حکام کی ہدایت پر ایس پی سریاب ڈویژن آصف فراز مستو ئی کی زیر سرپرستی میں ڈی ایس پی /ایس ڈی پی او شالکوٹ خلیل احمد بگٹی ایس ایچ او عبدالقادر قمبرانی، اے ایس آ ئی محمد افضل و ہیڈ محرر شاہ زمان نے اپنی ٹیم کے ہمراہ ریڈ کر کے سریا ب روڈ پر گاڑی پر فائرنگ کر کے 5 افراد کو قتل کرنے کے مقدمہ میں مطلوب2 ملزمان عبدالرزاق عرف پیرا اور عبدالغنی ساکنان کلی خلی کو گرفتار کر کے تفتیش کے لیے متعلقہ اسٹاف کے حوالے کر دیا گیا ۔گرفتار ملزم عبدالغنی سے فائرنگ کی واردات میں استعمال ہو نے والا آ لہ قتل ایک عدد نائن ایم ایم پسٹل بمعہ اضا فی میگزین اور 12عدد زندہ رائونڈز بر آ مد کر لیے گئے ہیں مذکو رہ ملزم کے خلاف آ رمز آرڈیننس کے تحت مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔ گرفتار کیے گئے ملزمان پر الزام ہے کہ انہوں نے 28جنوری کو کو ئٹہ کے علاقے سریا ب روڈ پر ایک گاڑی پر فائرنگ کر کے 5 افراد کو قتل کر دیا تھا ۔