مزید خبریں

ٹنڈو محمدخان :آل روینیو سندھ ایمپلائز ایسوسی ایشن کا مہنگائی کیخلاف مظاہرہ

ٹنڈو محمدخان (نمائندہ جسارت)آل روینیو سندھ ایمپلائز ایسوسی ایشن کی جانب سے مرکزی اپیل پر ضلعی صدر سارنگ شاہ، پیر فیصل جان، عبدالرزاق بھٹی، شبیر کھوسو، غلام قادر بھٹی، میر کنڈرا، کامران میمن ودیگر کی قیادت میں مہنگائی کے خلاف ڈپٹی کمشنر آفس کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا گیا اور سخت نعرے بازی کی گئی۔ مظاہرین نے ہاتھوں میں پلے کارڈ اُٹھا رکھے تھے اور وہ مہنگائی کے خلاف نعرے بازی کر رہے تھے۔ اس موقع پر رہنماؤں نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ملک بھر میں مہنگائی کا طوفان ہے. پیٹرول،آٹا، چینی سمیت ہر چیز عام انسان کی قوت خرید سے باہر ہو گئی ہے اور لوگ دو وقت کی روٹی کے لیے بھی پریشان ہیں۔ حکومت مہنگائی کو کنٹرول کرنے میں ناکام نظر آتی ہے۔ مظاہرین نے بالاحکام سے مطالبہ کیا ہے کہ مہنگائی پر فوری کنٹرول کیا جائے اور سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں اضافہ کیا جائے بصورت دیگر ہمارا احتجاج جاری رہے گا۔