مزید خبریں

ہنگورجہ: بلدیاتی انتخابی مہم میں تیزی،اُمیدواروں کے دورے

 

ہنگورجہ(نمائندہ جسارت)یوسی سیٹھارجہ بالا کے جی ڈی اے کے نامزدضلع کائونسل کے امیدوار میاں اختر حسین پیرزادو چیئرمین کے امیدور ڈاکٹر ذاکرحسین سولنگی،وائیس چیئرمین کے امیدوار ایڈوکیٹ جام مقبول حسین سہتو نے انتخابی مہم تیز کردی،مختلف گائوں نھال خان، حاجی عزیزاللہ،شاہ عبدالرشید بھٹو،بادل جونیجو،شفیع محمد بھٹو اور دیگران کا دورہ کا اس موقع پر کارنراجلاس سے نامور وکیل نثار بھنبھرو،میان اخترحسین ہیرزادہ، ڈاکٹر ذاکرحسین سولنگی،جام مقبول حسین سھتو اور دیگر نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ دیہاتی علاقوں میں کوئی ترقیاتی کام نہیں ہوا، راستے کھنڈرات میں تبدیل ہوگئے اور صحت،تعلیم جیسی کوئی سہولت نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ 26 جون ہماری جیت کا دن ہوگا ۔