مزید خبریں

پاکستان کی ہوم گرائونڈ پر ویسٹ انڈیز کے خلاف سب سے بڑی فتح

ملتان میں ویسٹ انڈیز کے خلاف کھیلے گئے دوسرے ایک روزہ بین الاقوامی میچ میں پاکستان نے120 رنز سے کامیابی حاصل کی جو اسکی اپنے گھر پر ویسٹ انڈیز کے خلاف رنز کے حساب سے سب سے بڑی اور کل ملاکر پانچویں سب سے بڑی جیت ہے۔
پاکستان نے پہلی بلے بازی کرتے ہوئے مقررہ50 اوور میں آٹھ وکٹ پر 275 رنز بنائے تھے۔ ویسٹ انڈیز کے تمام کھلاڑی32.2 اوور میں155 رنز بناکر آئوٹ ہوئے جس کی وجہ سے پاکستان کو120 رنز سے جیت ملی۔
ویسٹ انڈیز کے خلاف اس سے پہلے پاکستان کی پاکستان میں رنز کے حساب سے سب سے بڑی جیت 31 رنز کی تھی جو اس نے اسی میدان پر13 نومبر1990 کو ہوئے میچ میں حاصل کی تھی۔ اس میچ میں پاکستان نے پہلے بلے بازی کرتے ہوئے مقررہ40 اوور میں نو وکٹ پر168 رنز بنائے تھے۔ ویسٹ انڈیز نے مقررہ 40 اوور میں سات وکٹ پر 137 رنز بنائے تھے جسکی وجہ سے اسے 31 رنز سے شکست ہوئی تھی۔
پاکستان کی ویسٹ انڈیز کے خلاف پاکستان میں وکٹوں کے حساب سے سب سے بڑی جیت آٹھ وکٹ کی ہے جو اس نے لاہور میں4 نومبر1997 میں حاصل کی تھی۔ اس میچ میں ویسٹ انڈیز نے پہلے بلے بازی کرتے ہوئے مقررہ 50 اوور میں سات وکٹ پر 215 رنز بنائے تھے۔ پاکستان نے40.4 اوور میں دو وکٹ پر 219 رنز بناکر میچ آٹھ وکٹ سے جیتا تھا۔
ویسٹ انڈیز کے خلاف پاکستان کی ایک روزہ بین الاقوامی کرکٹ میں رنز کے اعتبار سے سب سے بڑی جیت138 رنز کی ہے جو اس نے شارجہ میں 19نومبر1999 کو حاصل کی تھی۔ اس میچ میں پاکستان نے پہلے بلے بازی کرتے ہوئے مقررہ 50 اوور میں پانچ وکٹ پر 255 رنز بنائے تھے۔ ویسٹ انڈیز کے کھلاڑی 31.3 اوور میں117رنز بناکر آئوٹ ہوئے تھے جس کی بدولت پاکستان کو ویسٹ انڈیز کے خلاف سب سے بڑی جیت حاصل کرنے کا موقع مل گیا تھا ۔ ابوظبی میں5 اکتوبر2016 کو ہوئے میچ میں پاکستان نے ویسٹ انڈیز کو136 رنز سے شکست دی تھی جو اسکی ویسٹ انڈیز کے خلاف رنز اعتبار سے دوسری سب سے بڑی جیت ہے۔ اس میچ میں پاکستان نے پہلے بلے بازی کرتے ہوئے مقررہ 50 اوور میں چھ وکٹ پر 308 رنز بنائے تھے۔ ویسٹ انڈیز کے کھلاڑی44 اوور میں172 رنز بناکر آئوٹ ہوئے تھے جسکی بدولت اسے اس میچ میں 136 رنز سے ہار ملی تھی۔
پاکستان کی ویسٹ انڈیز کے خلاف رنوں کے اعتبار سے تیسری سب بڑی جیت 130 رنز کی ہے جو اس نے شارجہ میں14 اکتوبر 1999 کو حاصل کی تھی۔ اس میچ میں پاکستان نے پہلے بلے بازی کرتے ہوئے مقررہ 50 اوور میں پانچ وکٹ پر 260 رنز بنائے تھے۔ ویسٹ انڈیز کے کھلاڑی 34.4 اوور میں 130 رنز بناکر آئوٹ ہوئے تھے۔
پروڈینس میں14 جولائی2013 کو پاکستان کی126 رنز کی جیت اسکی ویسٹ انڈیز کے خلاف چوتھی سب سے بڑی ہے۔ پاکستان نے پہلے بلے بازی کرتے ہوئے مقررہ50 اوور میں نو وکٹ پر224 رنز بنائے تھے۔ اسکے کے جواب میں ویسٹ انڈیز کے کھلاڑی41 اوور میں98 رنز بناکر آئوٹ ہوئے تھے۔