مزید خبریں

گولڈن جوبلی کرکٹ، ابوریحان کلب کی 6وکٹوں سے فتح

کراچی( اسٹاف رپورٹر) ملیر جمخانہ زون 4 کے زیر اہتمام اور پاکستان کرکٹ بورڈ کی اجازت سے منعقدہ ملیر جمخانہ گولڈن جوبلی انویٹیشن کرکٹ ٹورنامنٹ میں ابو ریحان کرکٹ کلب نے قائد آباد جمخانہ کو 6 وکٹوں سے شکست دیدی۔ پاک اسٹار گراؤنڈ پر کھیلے گئے میچ میں قائد آباد جمخانہ نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے17.4 اوورز میں صرف 71 رنز بناکر آؤٹ ہوگئی۔ لال زادہ نے 19 رنز بنائے۔ حمزہ سلیم اور محمد مزمل نے 3، 3 جبکہ حماد نے 2 اور اختر منیر نے ایک کھلاڑڑی کو آوٹ کیا۔ جواب میں ابو ریحان کرکٹ کلب نے مطلوبہ ہدف باآسانی 9 اوورز میں 4 وکٹوں کے نقصان پر پورا کرلیا سمیر احمد نے 22 اور عمیر نے 13 ناٹ آئوٹ رنز اسکورکیے۔ لال زادہ نے د2 جبکہ عماد حسین اور ابراہیم نے ایک، ایک کھلاڑیوں کو آئوٹ کیا۔