مزید خبریں

چارسدہ ، چیف آف آرمی اسٹاف ہاکی چمپئن شپ،مردان کی فتح

چارسدہ(جسارت نیوز) چیف آف آرمی اسٹاف ہاکی چمپئن شپ کے ڈویژنل مقابلے چارسدہ کے عبدالولی خان اسپورٹس کمپلیکس میں واقع ہاکی اسٹیڈیم میں شروع ہوگئے پہلے روز صوابی کے مہران کلب اور مردان کے بجلی گھر کلب کا مقابلہ ہوا جس کے مہمان خصوصی ڈی ایس او چارسدہ تحسین اللہ خان تھے جبکہ اس موقع پر پاکستان ہاکی فیڈریشن کے ایسوسی ایٹ سیکرٹری سید ظاہر شاہ صوبائی سیکرٹری ہدایت اللہ بھی موجود تھے۔جن کا تعارف دونوں ٹیموں سے کروایا گیا‘ بعد ازاں انہوں نے ٹیموں کے آفیشل و امپائر میں انعامات بھی تقسیم کئے ڈویژنل مقابلوں میں پہلا میچ مہران کلب کے دو کے مقابلے میں مردان کے بجلی گھر کلب نے 5 گول کرکے جیت لیا‘ بجلی گھر مردان ک کلب کی ٹیم آغاز سے ہی کھیل پر چھائی رہی‘ پہلے کوارٹر میں مردان کی ٹیم نے گول کرکے اپنی برتری کا آغاز کردیامردان کے شاہ زیب‘ حمزہ اور فہد نے بالترتیب گول کرکے اپنی ٹیم کی جیت میں نمایاں کردار ادا کیا۔