مزید خبریں

ون ڈے سیریز ، پاکستانی ٹیم آج کلین سوئپ کا عزم لیے میدان میں اترے گی

ملتان(سید وزیر علی قادری)پاکستان اور ویسٹ انڈیز کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان 3 ون ڈے میچوں پر مشتمل سیریز کا آج ملتان کرکٹ اسٹیڈیم کھیلا جائے گا،3میچوں کی سیریز میں پاکستان کو2-0کی فیصلہ کن برتری حاصل ہے۔قومی ٹیم آج کلین سوئپ کا عزم لیے میدان میں اترے گی ۔ ملتان ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کی جانب سے ملتان کرکٹ اسٹیڈیم کی صفائی کا عمل پھر سے شروع کردیا گیا ہے۔اسٹیڈیم کے انکلوژرز سے کھانے پینے کے ریپرز،کین،خالی بوتلوں اور ڈسپوزل اشیاسمیٹ لی گئی ہیں۔کرکٹ اسٹیڈیم کی پارکنگ اور احاطہ میں صفائی کا عمل مکمل کرلیا گیا ہے۔دوسرے ون ڈے کرکٹ میچ کے دوران بھی کمپنی ورکرز میچ کے اختتام تک صفائی کی ڈیوٹی سرانجام دیتے رہے۔نواں شہر چوک، ابدالی روڈ اور اطراف کی سڑکوں پر پانی کا چھڑکائو مسلسل جاری ہے۔ دوسری طرف ملتان میں شدید گرمی کے باعث پاکستان اور ویسٹ انڈیز کی ٹیموں کاپریکٹس سیشن منسوخ کر دیا گیا۔گزشتہ روز پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان کھیلے گئے پہلے ایک روزہ میچ میں بھی موسم شدید گرم تھا، شدید گرم موسم میں کھیلے گئے میچ میں پاکستان نے ویسٹ انڈیز کو سنسنی خیز مقابلے کے بعد 120رنز سے شکست دی تھی۔واضح رہے کہ دوسرے ون ڈے میچ میں ملتان میں 44 ڈگری سینٹی گرمی کی وجہ سے امپائر علیم ڈار کی طبیعت خراب ہو گئی تھی، پاکستان کی اننگز کے 19ویں اوور میں قے ہونے کی وجہ سے انھیں میدان چھوڑ کر جانا پڑا۔علیم ڈار کی جگہ فیصل آفریدی نے امپائرکی ذمے داریاں نبھائی لیکن سخت موسم کے باوجود شائقین کرکٹ نے خوب انجوائے کیا۔