مزید خبریں

پی سی بی پاتھ ویز،کھلاڑیوں کو ماہانہ وظیفہ اوراسکالرشپ دینے کا اعلان

لاہور(جسارت نیوز)ترجمان پاکستان کرکٹ بورڈ کے مطابق پی سی بی کے پاتھ ویز پروگرام کے ذریعے نوجوان کھلاڑیوں کو 30ہزار روپے ماہوار وظیفہ اور تعلیمی اسکالرشپ دیا جائے گا۔فیصل آباد سے تعلق رکھنے والے 17سالہ نوجوان سپنر علی اسفند نے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ اس پروگرام نے میرے والدین کومجھے کرکٹ کھیلنے کی اجازت دینے پر راضی کرنے میں اہم کردار ادا کیا ہے، اس سے نہ صرف انہیں اپنی کرکٹ کی صلاحیتوں میں بہتری لانے کا موقع ملے گا بلکہ وہ معیاری تعلیم اور ماہانہ وظیفہ بھی حاصل کرسکیں گے۔انہوں نے کہا کہ ذوالفقار بابر ان کے آئیڈیل بالر ہیں اور وہ تینوں طرز کی کرکٹ، خاص طور پر ٹیسٹ کرکٹ میں پاکستان کی نمائندگی کے خواہشمند ہیں۔علی اسفند نے کرکٹ کے ذریعے دنیا بھر میں نام بنانے کو اپنا ہدف بنا یاہے، 10وکٹیں حاصل کرکے بہترین بولر کا ایوارڈ حاصل کیا تھا اور وہ نیشنل انڈر 19چیمپئن شپ میں بھی 25وکٹیں حاصل کرکے ٹورنامنٹ کے دوسرے بہترین بولر قرار پائے تھے۔