مزید خبریں

جیکب آباد :ریجنل محتسب اعلیٰ کا جمس اسپتال کا دورہ

جیکب آباد (نمائندہ جسارت)ریجنل محتسب اعلیٰ زاہد حسین برڑو نے گزشتہ روز جمس اسپتال کا اچانک دورہ کیا اورجمس کے ایچ آر اصغر سومرو کے ہمراہ اسپتال کے مختلف وارڈ ز او پی ڈی ، ڈائیلاسز، لیبارٹری ،میڈیکل اسٹور کا معائنہ کیا اور مریضوں سے ملے مریضو ں سے ادویات کے ڈائیٹ سے متعلق معلومات حاصل کی۔ اس موقع پر موجود افراد کا کہنا تھا کہ جمس میں ماہر ڈاکٹر اور عملے کی اشد ضرورت ہے اتنا بڑا ادارہ ایمرجنسی شعبے کے بنا چلایا جار ہا ہے ایکسرے مشین 3 ماہ سے خراب ہے جس پرریجنل محتسب اعلیٰ زاہد حسین برڑو نے افسوس کا اظہار کرتے ہوئے ڈائریکٹرجمس ڈاکٹر غلام حسین بروہی کو ہدایت کی کہ ایکسرے مشین کو جلد درست کرانے کی سختی سے ہدایت کی جمس میں ڈاکٹرز اور عملے کی کمی کو پورا کیا جائے اور ایمرجنسی کے شعبے کو جلد بحال کیا جائے تاکہ علاقے کے لوگ ادارے سے مکمل اور بھرپور استفادہ حاصل کر سکیں ۔