مزید خبریں

بلدیاتی انتخابات :پیپلزپارٹی کا ٹنڈو جام میں با اثر امیدوار اتارنے لکا فیصلہ

ٹنڈو جام (رپورٹ: سلیم کے کے) سندھ میں بلدیاتی انتخابات کیلیے پیپلز پارٹی نے ٹنڈو جام میں با اثر اُمیدوار اُتارنے کا فیصلہ کرلیا‘جماعت اسلامی‘ جے یو آئی ‘تحریک لبیک اور ایم کیو ایم سے مقابلے کے کیلیے بااثر وڈیروں ‘ اراکان اسمبلی کے امیدواروں پر مشتمل فہرست فائنل کرلی گئی‘اکثر امیدوار پی پی کے ارکان اسمبلی سینیٹرز اور وفاقی وصوبائی وزرا کے خاندانوں سے تعلق رکھتے ہیں‘پی ڈی ایم کی دیگر جماعتیں پی پی کی جانب سے رابطہ نہ کرنے پر حیران۔تفصیلات کے مطابق بلدیاتی الیکشن کے لیے پیپلز پارٹی نے اپنے امیدواروں کی فہرست کو مکمل کر لیا ہے جس کے مطابق یوسی58 غلام علی گوپانگ میں چیئرمین وائس چیئر مین میر شیر محمد تالپور یوسی 66 پر نعیم میمن چیئر مین اور وائس چیئرمین میر خان محمد تالپور یوسی 63 پر سید حیدرشاہ چیئرمین اور وائس چیئرمین توفیق راجپوت یوسی 56 پر چیئرمین اکبر ٹگر اور وائس چیئرمین سید شفقت حسین شاہ یوسی 57 پر چیئرمین لیاقت کلیریاور وائس چیئرمین جان محمد مگسی یوسی 62 پر چیئرمین قبول محمد میر پوٹو اور وائس چیئرمین سیٹھ حاجی بدر میمن یوسی 65 پر چیئرمین غیور احمد راجپوت وائس چیئرمین میر صوبدار تالپور کو فریال تالپور نے زرداری ہائوس بے نظیرآباد میں طویل اجلاس کے بعد کیا لسٹ سامنے آنے کے بعد محسوس ہوتا ہے کہ پیپلزپارٹی نے جو فیصلے کیے ہیں وہ بااثر خاندان برادری کی بنیاد پر کیے ہیں ان امیدواروں کے سامنے آنے کے اب دیگر سیاسی جما عتوں کی کیا حکمت عملی ہوتی ہے اس کا انتظار ہے پیپلزپارٹی کے مقابلے میں میدان میں جماعت اسلامی جمعیت علماء اسلام تحریک لیبک اور متحدہ ہے تحریک انصاف کی یہاں پر تنظیم قائم نہیں جس کی وجہ سے یہ منظر سے غائب نظر آرہی ہے پیپلزپارٹی کے نامزد کردہ لسٹ سے اندازہ لگا یا جاسکتا ہے کہ دیگر سیاسی جماعتیں اس کا مقابلہ اس ہی صورت میں کر سکتیں ہیں کہ وہ بھی ان کے مقابلے میں طاقت ور ہستیوں کو میدان میں اتاریں دلچسپ بات یہ ہے کہ اس لسٹ میں مالی اعتبار مضبوط حیثیت کا مالک یا تو چیئرمین ہے یاپھر وائس چیئر مین جو الیکشن مہم کا باآسانی خرچ برداشت کرلے پیپلز پارٹی ضلع حیدرآباد دیہی کے جنرل سیکرٹری میر شیر محمد تالپور ان چھوٹے بھائی میر خان محمد تالپور جو ٹنڈوجام کے سابق چیئرمین رہے ہیں اور ان کے کزن میر صوبدار تالپور ٹکٹ حاصل کرنے میں کامیاب رہے اہم ذرائع کے مطابق جمعیت علماء اسلام اور متحدہ خیال کر رہی تھی کہ پیپلزپارٹی سے پی ڈی ایم کی سطح پر اتحاد کے بعد وہ بلدیاتی الیکشن مل کر لڑیں لیکن اس سلسلے میں پیپلزپارٹی کے کوئی رابطہ نہ کرنے اب انھیں تنہا مقابلے میں اُترنا پڑے گا جب کہ آزاد امیدوار اور آزاد پینل کا بھی الیکشن میں نہایت اہم کردار ہوگا کسی کو جیتا نے یا ہارانے میں انجمن تاجران ٹنڈوجام کے صدر عبدالمنان راجپوت بھی اپنا ایک پینل آزاد طور پر لے کر سامنے آرہے جب ان کے تعلقات پیپلز پارٹی سے بہت گہرے رہے ہیں۔