مزید خبریں

خیرپور:قومی شاہراہ پر تیز رفتارکار اُلٹ گئی،خاتون جاں بحق، 4 افراد زخمی

خیرپور(جسارت نیوز)قومی شاہراہ پر تیز رفتاری کے باعث کار اُلٹ گئی،خاتون جاں بحق، 4 افراد زخمی۔ تفصیلات کے مطابق ٹنڈومستی قومی شاہراہ پر کار تیز رفتاری کے باعث اُلٹ گئی جس کے نتیجے میں خاتون مسمات خالدہ موقع پر ہی جاں بحق ہو گئیں جبکہ محمد رضوان، کامران، مصرا،مبشرہ،عافیہ اور نائلہ شدید زخمی ہو گئے زخمیوں کو مقامی اسپتال میں داخل کرایا گیا۔