مزید خبریں

حیدرآباد:گھر پر قبضے کی کوشش کیخلاف خاتون کا احتجاج

حیدرآباد(اسٹاف رپورٹر) گوٹھ گل محمد حسین آباد کی رہائشی مسماۃ گل بانو لاڑک نے دیروں کی جانب سے حملے، گھر پر قبضے کی کوشش کے خلاف شوہر غلام محمد لاڑک اور بچوں کے ہمراہ پریس کلب میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے الزام عائد کیا کہ میرے دیور غلام نبی لاڑک، عبدالحفیظ لاڑک، یوسف لاڑک، ریاض لاڑک، غلام فاروق لاڑک، ریاض لاڑک نے بچوں کے جھگڑے میں سب نے مل کر میرے شوہر کی غیر موجودگی میں ہم پر حملہ کردیا، سخت تشدد کا نشانہ بنایا اور اُلٹا ہم ہی پر حملے وجھگڑے کا کیس داخل کردیا جس پر ہم ضمانت پر رہا ہوئے جبکہ ہماری جانب سے داخل کردہ کیس میں غلام نبی ، امیر ، اور آصف نے ضمانت کرالی جبکہ کیس میں نامزد فریدہ اور عاصمہ کو پولیس گرفتار رکنے کو تیار نہیں ہے۔ انہوںنے کہاکہ جھگڑے کے بعد میرے دیور مکان خالی کرنے کے لیے دباؤ ڈال رہے ہیں وہ ہمیں حصہ دیے بغیر گھر سے بے دخل کرنے کی کوشش کررہے ہیں یہ لوگ ہمیں ہر روز حراساں کررہے ہیں جبکہ پولیس نے فریدہ اور عاصمہ کو روپوش قرار دے دیا ہے جبکہ وہ گھر میں موجود ہیں۔ انہوںنے حکام سے اپیل کی معاملے کی شفاف تحقیقات کراکر مذکورہ افراد کے خلاف کارروائی عمل میں لائی جائے۔