مزید خبریں

جیکب آباد:پولیس کا مقابلے میں ملزم زخمی حالت میں گرفتار کرنے کا دعویٰ

جیکب آباد (نمائندہ جسارت)سول لائن پولیس نے ریلوے گودام کے قریب مبینہ پولیس مقابلے میں ایک ملزم منٹھار ولد ڈولوٹوپانی سکنہ قصبہ مراد بخش لہر کوزخمی حالت میں کلاشنکوف سمیت گرفتار کرنے کا دعویٰ کیا ہے ،پولیس ترجمان کے مطابق گرفتار زخمی ملزم 12 روز قبل دوداپور تھانی کی حدود میں موٹر سائیکل ڈکیتی کی واردات کے دوران شہری عبدالطیف منجھو کو قتل کرنے کے مقدمے میں مطلوب تھا،ملزم اپنے 2 ساتھیوں سمیت ریلوے گودام کے قریب گھات لگائے بیٹھے تھے، ملزم کے 2 ساتھیوں کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔