مزید خبریں

الیکشن کمیشن اُمیدواروں کیلیے مشکلات پیدا کر رہا ہے،رفیق مگسی

حیدرآباد(اسٹافف رپورٹر) مسلم لیگ فنکشنل ضلع حیدرآباد کے جنرل سیکرٹری رفیق مگسی نے کہا ہے کہ بلدیاتی الیکشن حیدرآباد ڈویژن کے پہلے مرحلے میں ناکام، آزاد امیدواروں کے لیے مشکلات ہیںلیکن پیپلزپارٹی کے اُمیدواروں کے لیے کوئی مشکلات نہیں۔الیکشن کمیشن کا عملہ رشوت کے عوض ووٹر سرٹیفکیٹ دے رہا ہے ،جب نامزدگی فارم جمع ہونے کا وقت ہوا تو الیکشن کمیشن کو خواب میں ووٹر سرٹیفکیٹ کا خیال آیا جب کہ آن لائن سسٹم میں ہر کوئی اپنا بلاک کوڈ حتمی فہرست با آسانی حاصل کرسکتے ہیں لیکن الیکشن کمیشن اُمیدواروں کے لیے مشکلات پیدا کر رہا ہے تو پھر کس طرح شفاف الیکشن ہو سکتے ہیں؟ابھی سے الیکشن کمیشن ناکام نظر آرہا ہے جس طرح الیکشن کمیشن کا عملہ کرپشن میں ملوث ہے اس پر مسلم لیگ فنکشنل کو خدشات ہیںمسلم لیگ فنکشنل کو اس تابعدار کرپٹ الیکشن کمیشن پر اعتماد نہیں۔ عدلیہ سے گزارش ہے کہ الیکشن کمیشن کی نااہلی کا فوری نوٹس لے اور عوام میں بے چینی کو فوری ختم کرے۔