مزید خبریں

حیدرآباد:سندھ یونیورسٹی ایجوکیشنل سوسائٹی جامشورو کا حضرت محمد ﷺ کی شان میں گستاخی کیخلاف احتجاج

حیدرآباد(اسٹاف رپورٹر)سندھ یونیورسٹی ایجوکیشنل سوسائٹی جامشورو کی جانب سے بھارت میں حکومتی ترجمان کی جانب سے حضرت محمد صلی اللہ علیہ وسلم کے شان میں کی گئی گستاخی کے خلاف عمیر شامل لاکھو ڈائریکٹر یونیورسٹیز زون اور رحمت اللہ چاروں صدر سندھ یونیورسٹی ایجوکیشنل سوسائٹی جامشورو کی سربراہی میں جامعہ سندھ میں احتجاج۔ مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے رحمت اللہ چارو صدر سندھ یونیورسٹی ایجوکیشنل سوسائٹی جامشورو کا کہنا تھا کہ بھارتی ترجمان کی جانب سے آپ ؐکی شان میں کی گئی گستاخی سے کروڑوں مسلمانوں کی دل آزاری ہوئی ہے حکومت بھارتی سفیر کو ملک بدر کرے اور گستاخ رسول کو ایسی مثالی سزا دی جائے کہ آئندہ کئی ایسی حرکت کرنے کا نہ سوچے ۔