مزید خبریں

میرافضل خان کی خدمات یاد رکھی جائیں گی، رحمت اللہ بھانیجو

حیدرآباد(رپورٹ)ٹرانسپورٹرز کی پہچان مرد مجاہد میرافضل خان مرحوم کی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔ سندھ بس کوآپریٹو سوسائٹی لمیٹڈ حیدرآباد سندھ کے روح رواں سابق چیئرمین معروف ٹرانسپورٹر مرحوم میر افضل خان کی دوسری برسی آفس بدین اسٹاف میں منعقد کی گئی جس سے خطاب کرتے ہوئے چیئرمین بس آنرز ایسوسی ایشن سیٹھ رحمت اللہ بھانیجو نے کہا میر افضل خان کے بیٹے ڈائریکٹر وسیم افضل، سیکرٹری ٹرانسپورٹ سفیر افضل مرحوم کے نقش ِقدم پر ٹرانسپورٹرز کی بیلوث عملی خدمت کر رہے ہیں جو قابل تعریف ہے۔ ٹرانسپورٹرز کا مکمل تعاون ان کے ساتھ ہے قرآن خوانی دُعا و نیاز میں بچوں، بڑوں کی بڑی تعداد میں شرکت مرحوم کے لیے صدقہ جاریہ ہے۔ اس موقع پر اسلم میمن وائس چیئرمین سندھ میمن اتحاد،سیٹھ افضال احمد وائس چیئرمین،کا کا پنھور ڈائریکٹر، عرفان احمد راجپوت،غلام مصطفی، احمد شاہ، امین ملکانی،حاجی محمود کے کے،حاجی نثار احمد، عبدالغفار لغاری، ہاشم خان لا لا اورنگزیب، جاوید خان، ماجد خان، طاہر خان، وقار خان،محمد ادریس، عارف خان،رفیق الرحمان پی ٹی آئی، دانش گلفام، وکیل بھانیجو فنکشنل لیگ، سجادہ نشین پیر نور عالم شاہ دیگر نے مرحوم کے خدمات کو خراج عقیدت پیش کیا ایصال روح کے لیے دُعا کی۔