مزید خبریں

بھارت سے تعلقات ختم کیے جائیں،اسلامک ایجوکیشن ایسوسی ایشن

حیدرآباد(اسٹاف رپورٹر)اسلامک ایجوکیشن ایسوسی ایشن (رجسٹرڈ)حیدرآباد کے جنرل سیکرٹری اصغر علی خان یوسف زئی نے کہا ہے کہ ایسوسی ایشن کے زیر انتظام چلنے والا جامعہ اسلامیہ ہائی اسکول حیدرآباداپنے کم وسائل کے باوجود کم آمدنی والے والدین کے بچوں کو دینی تعلیم کے ساتھ ساتھ بہترین سائنس لیب کے ذریعے دنیاوی تعلیم بھی دے رہا ہے، انہوں نے نوپور شرما اور نوین جندل کی طرف سے نبی کریمﷺ کی شان میں گستاخی کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ اگر بھارت گستاخ رسولﷺ کو قرارواقعی سزا نہیں دیتا تو اس سے تمام تجارتی و سفارتی تعلقات ختم کر دیے جائیں۔وہ جامعہ اسلامیہ ہائی اسکول حیدرآباد میں سالانہ تقریب تقسیم اسناد و انعامات کے سلسلے میں منعقدہ تقریب سے خطاب کر رہے تھے۔ اس موقع پر ایسوسی ایشن کے ممبر مسعود علی خان، جامعہ اسلامیہ کے پرنسپل شکیل احمد قائم خانی و دیگر نے بھی خطاب کیا۔ اصغر علی خان یوسف زئی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ عالم اسلام بھارت کا مکمل بائیکاٹ کرے اور نبی کریمﷺ کی شان میں گستاخی کرنے والوں کو سزائے موت کا قانون پوری دنیا پر لاگو کیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ بھارتی حکومت مسلمان دشمنی میں بہت آگے بڑھ چکی ہے جسے روکنا امت مسلمہ پر فرض ہے، دنیا بھر کے مسلم حکمرانوں کو بھارت کا بائیکاٹ کرنا چاہیے اور پوری دنیا میں یہ قانون منظور کرایا جائے کہ جو بھی نبی مہربانﷺ کی شان میں گستاخی کرے اسے سزا موت دی جائے گی۔