مزید خبریں

حیدرآباد: کوٹری کے رہائشی کا سگے بھائی کے خلاف احتجاج

حیدرآباد(اسٹاف رپورٹر) کوٹری کے علاقے سکندر کالونی کی رہائشی سحر بانو بروہی اپنے معذور اور بیمار والد میر خان بروہی اور معصوم بچوں کے ہمراہ سگے بھائی کی جانب سے والد پر تشدد کے خلاف پریس کلب کے سامنے احتجاج کرتے ہوئے الزام عائد کیا کہ میرے سگے بھائی ظہور بروہی نے والد کے پلاٹ کا 10 لاکھ روپے سودا کردیا جب والد نے اپنے علاج کے لیے پیسے مانگے تو ظہور بروہی کے غصہ میں آکر معذور اور بیمار والد میر خان بروہی پر وحشیانہ تشدد کیا انہوں نے کہاکہ جبکہ مذکورہ پلاٹ میرے والد کی ملکیت ہے جس کا بھائی نے اکیلے ہی سودا کردیا والد بیمار اور معذور گھر میں موجود ہے علاج کے لیے پیسے تک نہیں۔