مزید خبریں

حیدرآباد: صحافی عزیز میمن کے قاتل گرفتار نہ کیے جانے پر احتجاج

حیدرآباد(اسٹاف رپورٹر)صحافیوں، وکلاء، سول سوسائٹی فار ٹریڈ پیس اینڈ جسٹس کی جانب سے نوشہرو فیروز اور مہراب پور کے شہید صحافی عزیزمیمن کے اصل قاتلوں کی گرفتار نہ کیے جانے کے خلاف جی ڈبلیو ،سی کے مرکزی صدر ذوالفقار خاص خیلی، ظفر ، فہیم ببر، نیاز وگھیو کی قیادت میں حیدرآباد پریس کلب کے سامنے علامتی بھوک ہڑتا ل کی گئی۔ اس دوران اظہار یکجہتی کے لیے سینئر صحافی الطاف کوٹی، عرفان آرائیں، عبدالوہاب منشی، زاہد کلہوڑو، سماجی رہنما بوٹا امتیاز، اسماعیل باریجو، فیروز ببردیگر نے شرکت کی مذکورہ رہنماؤں نے خطاب کرتے ہوئے صحافی عزیز میمن کو حق وسچ کی آوا زبلند کرنے پر بااثر ملزمان نے قتل کردیا اور 2 سال سے مسلسل احتجاج کے باوجود ان کے اصل قاتل تاحال گرفتار نہ ہو سکے۔ انہوںنے مطالبہ کیا کہ عزیز میمن کے اصل قاتلوں کو گرفتارکرکے قرار واقعی سزا دی جائے بصورت دیگر احتجاجی تحریک چلائی جائے گی۔