مزید خبریں

ناموس رسالت کے معاملے پر قومی اسمبلی میں کل بحث کرانے کا فیصلہ

اسلام آباد،لاہور(آن لائن،اے پی پی) اسپیکر قومی اسمبلی راجا پرویز اشرف نے وزیراعظم شہباز شریف کی درخواست پر ناموس رسالت ﷺکے معاملے پرکل(پیر) کو قومی اسمبلی اجلاس میں بحث کرانے کا فیصلہ کیا ہے ۔اسپیکر نے پیر کے روز قومی اسمبلی اجلاس میں ایک گھنٹہ مختص کردیا جس میں بی جے پی لیڈروں کی ہرزہ سرائی کی مذمت کی جائے گی ۔ا سپیکر قومی اسمبلی نے اپوزیشن کو بھی اجلاس میں شرکت کی دعوت دے دی ۔ اپنے بیان میں انہوں نے کہا یہ معاملہ سیاسی، جماعتی یا انفرادی نوعیت کا نہیں بلکہ ہمارے ایمان کا معاملہ ہے، آئیں سب مل کر گستاخوں کے خلاف ایمان اور کا مظاہرہ کریں جس کے بعد ایوان بجٹ پر بحث کا آغاز کرے گا ،قومی اسمبلی قرارداد بھی منظور کرے گی جس میں بی جے پی لیڈروں کی مذمت کی جائے گی۔دریں اثناء وزیراعظم شہباز شریف نے افغان شہریوں کو درپیش مسائل اور غیر قانونی امیگریشن کی خامیوں کا نوٹس لیتے
ہوئے پاکستان کے راستے بیرون ملک جانے والے افغان شہریوں کے لیے نئی ویزا پالیسی کی منظوری دے دی ہے۔ہفتہ کو یہاں وزیر اعظم آفس میڈیا ونگ سے جاری بیان کے مطابق وزیراعظم کے اسٹریٹجک ریفارمز انیشی ایٹوز کے سربراہ سلمان صوفی نے کہا کہ نئی پالیسی کے تحت حکومت پاکستان کی جانب سے افغان شہریوں کو 24 گھنٹے کے اندر 30 دن کا ٹرانزٹ ویزا جاری کیا جائے گا،وہ ممالک جہاں افغان شہریوں کو امیگریشن مل چکی ہے وہ ان شہریوں کیلئے پاکستان کا راہداری ویزا حاصل کرنے کے لئے درخواست دیں گے۔قبل ازیںوزیر اعظم شہباز شریف کا کہنا ہے کہ منفی پروپیگنڈا کرنے والوں کی سیاست دم توڑ رہی ہے، حکومت کو عوام کی مشکلات کا احساس ہے اور حکومت نیک نیتی سے عوامی مسائل حل کرنے کے لیے کام کر رہی ہے۔وزیر اعظم شہباز شریف کی زیرِ صدارت مسلم لیگ (ن) کی اعلیٰ قیادت کا اجلاس ہوا جس میں پارٹی نائب صدر مریم نواز، خواجہ سعد رفیق، رانا ثناء￿ اللہ، سردار ایاز صادق، وزیر اعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز سمیت دیگر نے شرکت کی۔ اجلاس میں ملکی موجودہ سیاسی و معاشی صورتِ حال ہر تبادلہ خیال کیا گیا۔ اجلاس میں بجٹ کو بہترین قرار دیتے ہوئے وزیر اعظم اور ان کی معاشی ٹیم کو سراہا گیا۔