مزید خبریں

سندھ ،معذوری کی بحالی اور تربیت سے متعلق مراکز قائم کرنیکا فیصلہ

کراچی (آن لائن) وزیر اعلی سندھ مرادی علی شاہ نے کہا ہے کہ سکھر، لاڑکانہ، شہید بینظیر آباد سمیت اندرون سندھ میں معذوری کی بحالی اور تربیت کے حوالے سے مراکز قائم کیے جائیں گے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے آج مرکز برائے خصوصی بچے کورنگی کا افتتاح کرنے کے موقع پر منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔وزیر اعلی سندھ مراد علی شاہ نے کہا کہ حکومت سندھ کی زیر نگرانی ان تمام مراکز کا کام ایک سال میں مکمل کرنے کی ہدایات جاری کردی ہیں۔اس موقع پر وزیر اعلی سندھ سمیت دیگر صوبائی وزرا اور ایڈمنسٹریٹر کراچی مرتضی وہاب بھی موجود تھے۔وزیر اعلی سندھ مراد علی شاہ نے کہا کہ صوبے بھر میں 66 مراکز موجود ہیں، سکھر، لاڑکانہ، شہید بینظیر آباد سمیت اندرون سندھ میں معذوری کی بحالی اور تربیت کے حوالے سے مراکز قائم کیے جائیں گے۔ان کا کہنا تھا کہ پی پی چیئرمین نے وعدہ کیا ہے کہ گلستان جوہر کے مرکز کی طرح کورنگی میں قائم مرکز کا دورہ بھی کریں گے۔