مزید خبریں

وزیراعلیٰ سندھ ‘نثارکھوڑو کا سکندر مین دھرو کے انتقال پر اظہار افسوس

کراچی ( اسٹاف رپورٹر)وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ اورپی پی پی سندھ کے صدر سینیٹر نثار کھوڑو نے سینیٹر ڈاکٹر سکندر میندھرو کے انتقال پر گہرے دکھ و افسوس کا اظہار کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی ڈاکٹر سکندر میندھرو کے انتقال پر ورثاکے ساتھ دکھ میں برابر کی شریک ہے۔ مرادعلی شاہ‘ نثار کھوڑو نے کہا کہ مرحوم ڈاکٹر سکندر میندھرو پارٹی کا اثاثہ اور بہترین شخصیت کے مالک تھے ان کی پارٹی کے لیے خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔