مزید خبریں

ٹرین میں اجتماعی زیادتی کیس‘ملزمان کے جسمانی ریمانڈ میں2دن کی توسیع

کراچی ( اسٹاف رپورٹر )جوڈیشل مجسٹریٹ جنوبی نے ٹرین میں اجتماعی زیادتی کیس میں گرفتار ملزمان محمد زاہد،عاقب منیر،ذوہیب،عامر رضا اور عبدالحفیظ کے جسمانی ریمانڈ میں 2یوم کی توسیع کردی ۔عدالت میں مقدمے کے تفتیشی آفیسر نے اپنا بیان قلمبند کر وادیا ۔ہفتے کو جوڈیشل مجسٹریٹ جنوبی نے ٹرین اجتماعی زیادتی کیس کی سماعت کی اس موقع پرپولیس نے گرفتار ملزمان محمد زاہد،عاقب منیر،ذوہیب،عامر رضا اور عبدالحفیظ سخت سیکورٹی میں عدالت میں پیش کیا ۔