مزید خبریں

جرائم کی روک تھام کے لیے پولیس کے مختلف اسنیپ چیکنگ پوائنٹس

کراچی ( اسٹاف رپورٹر ) ضلع ایسٹ پولیس نے جرائم کی روک تھام کے لیے مختلف ناکہ بندی پوائنٹس لگائے ۔ تفصیلات کے مطابق ایس ایس پی ایسٹ سید عبدالرحیم شیرازی نے بتایا ہے کہ ضلع میں جرائم پیشہ عناصر کا خاتمہ کرنے کے لیے پولیس نے مختلف اسنیپ چیکنگ پوائنٹ بنائے گئے تھے،ایسٹ پولیس نے پالیسی کے تحت مختلف اسنیپ چیکنگ پوائنٹس بنائے،تاکہ جرائم پیشہ عناصر علاقہ حدود و کراچی کے مختلف علاقوں میں غیرقانونی اسلحہ بارود اور چوری، چھینی ہوئی گاڑیاں کسی دوسرے شہر میں منتقل نہ کر سکیں۔