مزید خبریں

نیازی حکومت کی بچھائی ہوئی بارودی سرنگیں نکال دی ہیں‘ن لیگ

کراچی (اسٹاف رپورٹر)مسلم لیگ ن کے رہنما نہال ہاشمی نے کہاہے کہ نیازی حکومت نے جاتے جاتے جو بارودی سرنگیں بچھائی تھیں وہ ہم نے نکال دی ہیں قوم کو مبارک ہو،موجودہ حکومت نے آئی ایم ایف کی تجاویز کو مسترد کرکے متوازن بجٹ پیش کیا ہے۔ مسلم لیگ ہاؤس میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے نہال ہاشمی نے کہاکہ عمران خان نے کراچی کی ترقی کے لیے11 سو ارب دینے کی بات کی مگر 11 سو روپے بھی نہیں دیے،دو دہائیوں سے کراچی کے تاجر بھتے کا شکار تھے،ن لیگ کی حکومت نے امن قائم کیا تو انہوں نے شکر ادا کیا ہے،نواز شریف، اسحاق ڈار کی قیادت میں ہم نے کراچی کو روشنیوں کا شہر بنایا۔ انہوں نے کہاکہ کراچی میں پینے کے پانی گریٹرمنصوبے کے فور کیلیے 20 ارب، میٹرو بسوں کے کیلیے 40 ارب اور نوجوان طلبہ کو اسکالر شپ کے لیے 24 ارب روپے رکھے گئے ہیں ،ٹرانسپورٹ، پانی صوبے کا سبجیکٹ ہوتے ہوئے بھی وفاقی بجٹ میں حکومت نے کراچی کو الگ پیکیج دیا ہے۔سابق حکومت نے ملک کا خزانہ خالی چھوڑدیا تھا۔