مزید خبریں

بجلی کی لوڈشیڈنگ بند کی جائے‘عبدالجمیل خان

کراچی (پ ر)کورنگی لانڈھی سمیت پورے شہر میں بجلی کی بدترین لوشیڈنگ کے خلاف جماعت اسلامی ضلع کورنگی کے تحت کورنگی نمبر ڈھائی پر احتجاجی مظاہرہ کیا گیا اس موقع پرامیر جماعت اسلامی کورنگی عبدالجمیل خان نے کہا کہ 12.12۔گھنٹے کی لوڈشیڈنگ نے عوام کی زندگی عذاب بنا دی ہے۔ کاروباری طبقہ کے کاروبار مکمل طور پر تباہ ہوچکاہے۔انہوں نے کہا کہ کراچی میں بجلی کی لوڈشیڈنگ فوری طور پر بند کی جائے اور کے الیکٹرک کا لائسنس منسوخ کیا جائے۔