مزید خبریں

فنکشنل لیگ نے بجٹ عوام دشمن قرار دیتے ہوئے مستردکردیا

کراچی ( اسٹاف رپورٹر)پاکستان مسلم لیگ فنکشنل سندھ کے جنرل سیکرٹری جی ڈی اے کے اطلاعات سیکرٹری سردار عبدالرحیم نے نئے مالی سال کی بجٹ کو آئی ایم ایف اور عوام دشمن بجٹ قرار دیتے ہوئے مسترد کردیا ، پینشن میں 5 فیصد اور سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں اضافہ اس مہنگائی میں اونٹ کے منہ میں زیرے کہ برابر ہے ، بجلی ، گیس ، پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مزید اضافہ کردیا ہے ، اور با لواسطہ ٹیکس میں اضافے سے مہنگائی مزید بڑھے گی۔