مزید خبریں

گارڈن میں غیرقانونی ٹھیلے پتھاروں کے خلاف آپریشن

کراچی (اسٹاف رپورٹر)ایس ایس پی ٹریفک سٹی کی نگرانی میں ٹریفک ڈسٹرکٹ سٹی سب ڈویژن گارڈن میں گارڈن ٹریفک سیکشن کی حدود میں غیرقانونی ٹھیلے پتھارے کے خلاف آپریشن کیا گیا۔ایس او گارڈن RK گارڈن کی نگرانی میں انکروچمنٹ ٹیم اسکارٹ 01 کے ہمراہ گارڈن میں ابراہیم جی اسٹریٹ اور اور محمد قاسم روڈ پر غیر قانونی ٹھیلے پتھارے کے خلاف کارروائی کی گئی۔ آپریشن سے ٹریفک کی روانی میں خلل پڑنے کا باعث بننے والی غیر قانونی ٹھیلے پتھارے کو ہٹا کر عوام کو آسانی مہیا کرنے کے سلسلے میں سے کام کیاگیا۔