مزید خبریں

بھارتی نیوز چینل پر پاکستان کا جھنڈا نمودار‘ نعت رسولؐ چل پڑی

نئی دہلی(آن لائن) بھارت کے ایک نجی نیوز چینل پر بریکنگ نیوز کے دوران نعت رسولؐ چل پڑی اور پاکستان کا جھنڈا نمودار ہو گیا۔ان دنوں سوشل میڈیا پر ایک وڈیو تیزی سے مقبول ہو رہی ہے جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ بھارتی نیوز چینل پر نیوز کاسٹر کی جانب سے بریکنگ نیوز دی جا رہی تھی کہ اچانک اسکرین پر پاکستان کا جھنڈا نظر آیا ، پاکستان کا جھنڈا آتے ہی نیچے بریکنگ نیوز پر لکھا آیا کہ ‘حضرت محمد مصطفیؐ کی عزت کیجیے’۔