مزید خبریں

پیٹرول 310 روپے فی لیٹرفی یونٹ بجلی 40روپے تک ہوجائے گی ، عمر ایوب

اسلام آباد(آ ن لائن)سابق وزیر خزانہ شوکت ترین نے کہا ہے کہ نئی حکومت پٹرول مزید مہنگا کرے گی، بے روزگاری میں بھی اضافہ ہوگا اور انہیں آئی ایم ایف سے کوئی ریلیف نہیں ملے گا، مفتاح اسماعیل نے ایک کنفیوز بجٹ پیش کیامہنگائی 24 فیصد تک ہوچکی ہے ،ہمارا خیال ہے بے روزگاری کی شرح 25 سے 30 فیصد تک جائے ،جبکہ تحریک انصاف کے رہنماء اور سابق وفاقی وزیر عمر ایوب نے کہا ہے کہ اگلے ماہ پیٹرول مزید مہنگا ہوکر 310 روپے فی لیٹر ہوجائے گا،بجلی 40 روپے فی یونٹ تک ہوجائے گی، ڈیزل اور پیٹرول کی قیمت بڑھنے سے مہنگائی بھی بڑھے گی، لگتا ہے امپورٹڈ حکومت نے اگلے مہینے میں خودکشی کرنی ہے ۔اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے سابق وزیر خزانہ شوکت ترین نے کہا کہ کل مفتاح اسماعیل نے ایک کنفیوز بجٹ پیش کیا۔ انہوں نے حکومت کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ آپ کسے بے وقوف بنارہے ہیں؟ حکومت نے خسارے کا بجٹ پیش کیا ہے جب کہ ہم نے 30 برس میں سب سے زیادہ جی ڈی پی گروتھ بڑھائی۔شوکت ترین نے کہا کہ مہنگائی 24 فیصد تک ہوچکی ہے اور بے روزگاری بھی مزید بڑھے گی، ہمارا خیال ہے بے روزگاری کی شرح 25 سے 30 فیصد تک جائے گی جب کہ پٹرولیم لیوی بڑھانے سے پٹرول 35 روپے فی لیٹر مزید بڑھے گا، مہنگائی زیادہ ہوگی تو کاروبار کیسے بڑھے گا؟۔ شوکت ترین نے دعویٰ کیا کہ ہم نے تاریخ کا سب سے زیادہ ریونیواکٹھا کیا، ہماری گروتھ 6 فیصد رہی، یہ 5 فیصد گروتھ کی بات کررہے ہیں، ہم نے سب سے زیادہ 5.5 ملین افراد کو روزگار دیا، ہمارے دورمیں ایگری کلچرمیں 4.4 فیصد گروتھ ہوئی، ہم نے سب سے زیادہ روز گار کے مواقع پیدا کیے۔ سابق وفاقی وزیر عمر ایوب نے کہا کہ بجلی کی قیمت ہم 16 روپے فی یونٹ چھوڑ کرگئے تھے، خدشہ ہے کہ اب یہ بجلی 40 روپے فی یونٹ تک جائے گی، موجودہ حکومت کے دور میں بجلی مہنگی ہوگئی، اوپر سے لوڈشیڈنگ بھی بڑھ گئی ہے، گیس کے بلوں میں 400 فیصد اضافہ ہونے جارہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ کبھی بھی گرمیوں میں گیس کی لوڈشیڈنگ نہیں دیکھی یا سنی۔ عمر ایوب نے کہا ہے کہ اگلے مہینے میں پیٹرول 300 سے 310 روپے فی لیٹر تک جائے گا، پیٹرول کی قیمت بڑھنے سے جو کاشتکار ٹریکٹر چلائے گا وہ کہاں جائے گا؟ ڈیزل اور پیٹرول کی قیمت بڑھنے سے مہنگائی بھی بڑھے گی۔ عمرایوب نے کہا کہ لگتا ہے امپورٹڈ حکومت نے اگلے مہینے میں خودکشی کرنی ہے۔امپورٹڈ حکومت مراسلے کی بنیاد پر لائی گئی، جب سے یہ آئے اس دن سے ہمارے بینکنگ رینکنگ کم ہوگئی ،جون جولائی میں بجلی کی کمی 7ہزارمیگاواٹ ہوجائیگی،یہ لوگ کاروباری افراد کا بیٹرہ غرق کرنے جارہے ہیں، امپورٹڈ حکومت لانے کا مقصد تھا معیشت جو درست ڈگر میں تھی اس کوخراب کیا جائے۔ اس موقع پر پی ٹی آئی رہنما مزمل اسلم نے کہا کہ ایک ہزار ارب صرف ایک سال میں سود کی ادائیگی بڑھ جائے گی، ہماری ترسیلات بھی کم ہوگئی ہیں، اس سال کا خسارہ 7 ہزار ارب سے بڑھ جائے گا، اب مہنگائی کی شرح میں 35 فیصد سے زائد اضافہ ہوگا۔ انہوں نے بجٹ سے پہلے پٹرول کی قیمت بڑھا کر منی بجٹ دے دیا تھا۔