مزید خبریں

3ارب 20کروڑ کا پنشن اسکینڈل ، ملزمان کے جسمانی ریمانڈ میںتوسیع

کراچی(نمائندہ جسارت)احتساب عدالت نے 3 ارب 20 کروڑ روپے کے فیک پنشن اسکینڈل میں ملزمان کے جسمانی ریمانڈ میں 19 جون تک توسیع کردی،احتساب عدالت میں سابق ڈپٹی سیکرٹری فنانس عامر ضیاء اسران سمیت 9 ملزمان عدالت میں پیش کیا گیا جہاں عدالت نے ملزمان کے جسمانی ریمانڈ میں 19 جون تک توسیع کی، نیب نے ملزم عامر ضیا اسران کو امریکا سے واپسی پر جناح انٹرنیشنل ائرپورٹ سے گرفتار کیا تھا نیب کے مطابق ملزم پر جعلی پنشن اسکینڈل میں ملوث ہونے کا الزام ہے،ملزم عامر اسران و دیگر پر قومی خزانے کو 3 ارب اور 20 کروڑ روپے نقصان پہنچانے کا الزام ہے۔