مزید خبریں

پی ایس پی کے الیکشن سیل کا افتتاح، بلدیاتی امیدواروںکے انٹرویو

حیدرآباد (اسٹاف رپورٹر) پاک سرزمین پارٹی حیدرآباد ڈویژن کے الیکشن سیل پاکستان ہائوس لطیف آباد حیدرآباد میں افتتاح کردیا گیا الیکشن سیل میں پی ایس پی کے اراکین سندھ کونسل کے سید شہباز عابدی، اللہ دین قائم خانی، فاروق احمد نے الیکشن میں حصہ لینے والے امیدوار وں سے انٹر ویو لیے ،الیکشن میں حصہ لینے والے امیدواروں سے گفتگو کرتے ہوئے ڈویژن صدر ندیم قاضی نے کہا کہ پاک سرزمین پارٹی نے اپنے قیام کے روز اوّل سے حیدرآباد کے مسائل پر آواز بلند کی ہے اور آج جو حیدرآباد کے شہریوں کو سیاسی آزادی حاصل ہے جابرانہ قوتوں کے خلاف علم بغاوت بلند کرکے انہیں ظالم کے خلاف بولنا سکھایا آئندہ الیکشن میں پی ایس پی کے امیدوار ہر سیٹ پر الیکشن میں حصہ لیںگے۔