مزید خبریں

تحریک انصاف نے بجٹ غریب دشمن قرار دے دیا

اسلام آباد(آن لائن) رہنما تحریک انصاف عالیہ حمزہ نے بجٹ کو غریب دشمن قرار دیتے ہوئے کہاہے کہ327صفحے لکھنے کے بجائے بس ایک لائن لکھ دیتے، پاکستانیوں مانگوں گا نہیں پر مجبوری ہے۔ ایک بیان میں انہوں نے کہا ہاتھ باندھ کرلفظ بہ لفظIMF غریب کش بجٹ سنارہے تھے۔ کوئی بتائے عام آدمی کے لیے بجٹ میں پیٹرول، ڈیزل، بجلی، گیس، آٹا، گھی، چینی، تیل کتنا سستا ہوا؟۔ ساڑھے4 ہزار ارب ریکارڈ خسارے، سوا7 ہزار ارب نئے ٹیکسوں والا بجٹ بھکاریوں کو مبارک ہو۔