مزید خبریں

پنجاب کابینہ توسیع کیلیے نئے ارکان کے ناموں پر مشاورت مکمل

لاہور (آن لائن) پنجاب کابینہ میں توسیع کے لیے نئے اراکین کے ناموں پر مشاورت مکمل کرلی گئی۔ مسلم لیگ ن کے پارٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ پنجاب کابینہ میں توسیع کیلئے نئے اراکین کے ناموں پر مشاورت مکمل کرلی گئی ہے جبکہ ایک دو دن میں حلف لیے جانے کا امکان ہے۔ پنجاب کابینہ کے دوسرے مرحلے میں 25 سے زائد وزرا حلف اٹھائیں گے جبکہ وزیراعلیٰ حمزہ شہباز کی پی پی پی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری سے ملاقات کے بعد دونوں پارٹیوں میں وزرا اور محکموں کا معاملہ خوش اسلوبی سے طے پا گیا ہے۔ پارٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ پنجاب کی کابینہ بجٹ سے قبل مکمل کرنے کا امکان ہے جبکہ نئے وزرا سے حلف گورنر پنجاب بلیغ الرحمن لیں گے۔