مزید خبریں

پی آئی اے کا گوشت سے بنی ڈشز پیش نہ کرنیکا فیصلہ

کراچی (آن لائن) پی آئی اے کی پرواز میں گوشت سے بنی ڈشز پیش نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے، جس پر مسافروں کی جانب سے احتجاج کیا گیا۔ اسپلائرز کو پیمنٹ کی عدم ادائیگی کے بعد پی آئی اے کی پروازوں پر گوشت سے بنی اشیا خوردونوش کی عدم فراہمی پر اہم پیش رفت ہوئی ہے۔ اس حوالے سے ذرائع کا کہنا ہے کہ اسلام آباد سے جدہ کی دو طرفہ پروازوں پر کھانے
میں دال چاول اور سبزی پر مبنی ڈشز پیش کی گئیں۔ گوشت اور چکن کے بغیر کھانے کی فراہمی پر مسافروں نے احتجاج کیا اور کمنٹ کارڈز میں بھی شکایت درج کروائی ہے۔ ذرائع کے مطابق پی آئی اے کے فضائی عملے سے مسافروں نے بہت بحث و مباحثہ کیا، مسافروں کی جانب سے ایئرلائن سروسز پر شدید تنقید کی گئی۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ پرواز نمبر741، 742پر واقعہ کے بارے میں متعلقہ حکام کو آگاہ کیا گیا، اسلام آباد سے مختلف پروازوں پر بھی اس طرح کے مبینہ واقعات رپورٹ ہوئے۔ترجمان پی آئی اے کے مطابق وینڈرز سے معاملات کے باعث درکار اشیاء کی فراہمی معمول کے مطابق نہیں تھی، اشیاء کی کمی کے باعث پروازوں پر ریگولر ڈشز فراہم نہیں کی جا سکیں، سپلائی نارمل ہونے پر ریگولر میل کی فراہمی کا آغاز کردیا گیا۔