مزید خبریں

سندھ پولیس ، کرمنل ریکارڈ کے 63 افسران و اہلکارعہدوں پر موجود

کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک)سندھ پولیس کے کرمنل ریکارڈ رکھنے والے 63 پولیس افسران و اہلکار اب بھی اپنے عہدوں پر موجود ہیں۔پولیس ذرائع کے مطابق آئی جی سندھ نے کرمنل ریکارڈ رکھنے والے افسران کو عہدوں سے فارغ کیا تھا اور گذشتہ روز نوٹیفکیشن جاری کرکے افسران و اہلکاروں کو عہدوں سے ہٹانے کا حکم دیا تھا۔پولیس حکام کے مطابق آئی جی سندھ غلام نبی میمن کی جانب سے مختلف تھانوں پر تعینات انسپکٹرز سمیت 63 پولیس افسران و اہلکاروں کو آپریشنل ڈیوٹیوں سے ہٹانے کا نوٹیفکشن جاری کیا گیا تھا تاہم کسی بھی افسر و اہلکار کو اب تک عہدے سے نہیں ہٹایا گیا ہے۔ایک افسر کے مطابق کرمنل ریکارڈ رکھنے والے افسران گزشتہ 15 سے 20 سال سے حیدرآباد ریجن میں تعینات ہیں جو کہ سیاسی بنیادوں پر من پسند تھانوں پر پوسٹنگ کراتے ہیں۔