مزید خبریں

مسلط کیا گیا بجٹ نہیں معاشی تباہی اور مہنگائی کا طوفان ہے، جلال محمود شاہ

کراچی(آن لائن) چیئرمین سندھ یونائیٹڈ پارٹی وکنوینر سندھ ایکشن کمیٹی سید جلال محمود شاہ نے سالانہ بجٹ 2022-23کو عوام دشمن اور غریب دشمن قرار دیتے ہوئے مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ سفاک حکمرانوں کی جانب سے ملسط کیا گیابجٹ نہیں معاشی تباہی اور مہنگائی کا طوفان ہے ۔ سیاسی اداکاروں نے آئی ایم ایف کی ہدایات اور اہداف پر عوام دشمن بجٹ تیار کیا ہے۔ موجودہ نیب زدہ حکومت ہر ہفتے مہنگائی اور اپنی نااہلی کے ریکارڈ توڑ رہی ہے اور اس بجٹ اور آنے والی معاشی پالیسیوں کے نتیجے میں بے روزگاری اور مہنگائی مزید بڑھے گی۔۔موجودہ بجٹ ملک کے لئیے تباہی کا ایجنڈا ہے۔سیکریڑی اطلاعات خواجہ نوید امین کے جاری کردی اعلامیے کے مطابق انہوں نے اپنے جاری بیان میں مزید کہا کہ کہ اس بجٹ میں غریبوں کے لیے کچھ بھی نہیں ہے۔ایک بار پھر غریب عوام کو نشانہ بنایا گیا ہے۔ بجٹ میں سارا زور ٹیکس اور اشیاء کی قیمتیں بڑھانے پر دیا گیاہے۔ انہوں نے کہا کہ ملک پر مسلط دو خاندانوں نے ملک کو تباہ کر دیا ہے۔