مزید خبریں

رن وے کاٹھیکاروکنے پر سول ایوی ایشن سے جواب طلب

کراچی(نمائندہ جسارت)سندھ ہائی کورٹ میں جناح انٹرنیشنل ائر پورٹ رن وے کی از سر نو تعمیرات کا معاملہ، رن ویٹھیکے کے عمل کو روکنے کے لیے سلطان محمود اینڈ کمپنی نے درخواست دائر کردی،عدالت نے پاکستان سول ایوی ایشن، گریونس ریڈریسل کمیٹی ودیگر کو نوٹس جاری کرتے ہوئے سول ایوسی ایشن حکام سے24 جون تک جواب طلب کرلیا،عدالت نے درخواست گزار کمپنی کو فوری حکم امتناعی دینے سے انکار کردیا درخواست گزار کاکہناتھا کہ درخواست گزار کمپنی نے تمام قواعدکے مطابق ٹھیکے کے لیے رجوع کیا، درخواست گزار کمپنی رن وے کی تعمیر کے لیے مکمل اہلیت رکھتی ہے،ڈیم، پاور پلانٹس، ائرپورٹ بنانے کا وسیع تجربہ رکھتے ہیں،کمیٹی نے درخواست گزار کو امتیازی سلوک کرکے ٹھیکے کے عمل سے باہر کیا،رن وے کی از سر نو تعمیر سے متعلق ٹھیکے کے عمل کو روکا جائے،کمیٹی کو درخواست گزار کا جائز موقف سن کر فیصلہ کرنے کی ہدایت دی جائے، عدالتی فیصلہ آنے تک رن وے از سر نو تعمیر ٹھیکے کی کارروائی روک دی جائے۔