مزید خبریں

شفقت محمود کی آپریشن کے باعث عبوری ضمانت منظور

لاہور ( آن لائن ) انسداد دہشت گردی عدالت نے پی ٹی آئی کے رہنما شفقت محمود کی زخمی حالت میں عبوری ضمانت منظور کر لی۔ فاضل عدالت کی جج عبہر گل خان نے 17 جون تک عبوری ضمانت منظور کی ہے۔ پی ٹی آئی رہنما شفقت محمود بیماری کی طرف سے برہان معظم ملک ایڈووکیٹ پیش ہوئے انہوں نے عدالت کو بتایا کہ شفقت محمود بیماری کی حالت میں شفقت محمود کا
آپریشن ہوا ہے، پیٹ پر ٹانکے لگے ہوئے ہیں ڈاکٹرز نے شفقت کو چلنے پھرنے سے سختی سے منع کیا ہے انہوں نے عدالت سے استدعا کی کہ اپنے نمائندے کو کہہ کر باہر گاڑی میں بیٹھے ہی شفقت محمود کی حاضری مکمل کروا لے جس پر فاضل عدالت نے شفقت محمود کی گاڑی میں بیٹھے ہی حاضری مکمل کرنے، دستخط لینے کی اجازت دیدی عدالتی نمائندے نے شفقت محمود کے آپریشن کے حصے کی تصاویر اور میڈیکل سرٹیفکیٹ کو بھی ریکارڈ کا حصہ بنا لیاعدالت کا شفقت محمود کو عبوری ضمانت کے عوض 1 لاکھ کے مچلکے جمع کرانے کا حکم اس موقع پر شفقت محمود نے کہا کہ یہ حکومت پی ٹی آئی رہنمائوں کیخلاف اوچھے ہتھکنڈوں پر اتر آئی ہے یہ ایک سیٹ پر قائم حکومت ہے، یہ چل نہیں رہی اور نہ ہی چلے گی، کارکنوں کیخلاف جھوٹے مقدمات حکومت کے خوفزدہ ہونے کا ثبوت ہیں۔