مزید خبریں

جماعت اسلامی سندھ کے ضلعی امرا کا اجلاس آج سکھر میں ہوگا

کراچی(نمائندہ جسارت)جماعت اسلامی سندھ کے ضلعی امرا کا اجلاس آج صبح 10 بجے ضلعی دفتر مہران مرکز سکھر میں صوبائی امیر محمد حسین محنتی کی زیرصدارت منعقد ہوگا۔اجلاس میں بالائی سندھ کے ضلعی امرا شرکت کریں گے ۔جس میں پہلے مرحلے میں سندھ میں ہونے والے بلدیاتی انتخابات کی تیاریوں کا جائزہ اوردیگر دعوتی وتنظیمی امورپرغور کیا جائے گا۔