مزید خبریں

عمران خان کی ذہنی حالت کے معائنے کیلیے بورڈ بنایا جائے،عطا تارڑ

لاہور(مانیٹرنگ ڈیس)پنجاب حکومت کے ترجمان عطا اللہ تارڑ نے کہا ہے کہ عمران خان کی ذہنی حالت کے معائنے کیلیے دنیا کے بہترین ماہرین نفسیات پر مشتمل بورڈ تشکیل دیا جائے۔عطا اللہ تارڑ نے اسپیشل کورٹ سینٹرل لاہور کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ تاریخ میں کبھی نہیں ہوا کہ کسی خاتون اوّل نے سہیلی کے ذریعے ڈائمنڈ جمع کیے ہوں، ان کی کوشش تھی کہ ہیرے دبئی میں بلیک مارکیٹ میں بیچے جائیں۔عطا اللہ تارڑ کا کہنا تھا کہ عمران خان نے ٹیکس ایمنسٹی اسکیم کے ذریعے احسن جمیل گجرکو 32 کروڑ روپے کی ایمنسٹی دی، عمران نیازی اور بزادر نے جو ٹھیکے اور تقرر و تبادلے کیے ،ان کے ذریعے ڈائمنڈ اور اربوں روپے اکٹھے کیے، ان کی ساڑھے 3 سال کی لوٹ مار کا خمیازہ عوام بھگت رہے ہیں۔عطا اللہ تارڑ نے مزیدکہا کہ پی ٹی آئی حکومت نے ترک کمپنیوں کے ٹھیکے منسوخ کیے جس سے پاک ترک دوستی کو نقصان پہنچا۔