مزید خبریں

بے نظیر بھٹو یادگاری فٹبال‘حیدری بلوچ پنالٹی ککس پر کامیاب

کراچی(اسٹاف رپورٹر)سندھ اسپورٹس بورڈ کے زیر اہتمام جاری شہید بے نظیر بھٹو یادگاری ٹورنامنٹ میں حیدری بلوچ نے پنالٹی ککس پر مکران اسپورٹس کو شکست دے کر کوارٹر فائنل میں جگہ پکی کرلی ۔کے ایم سی فٹبال اسٹیڈیم میں ہونے والا یہ میچ مقررہ وقت تک بغیر کسی گول کے برابر تھا میچ کو فیصلہ کن بنانے کے لیے پنالٹی ککس کا سہارا لیا گیا۔ جس میں حیدری بلوچ کے کھلاڑیوں نے پانچوں پنالٹی ککس کو جال کے حوالے کیے جبکہ مکران اسپورٹس 4 گول کرنے میں کامیاب رہی۔ میچ کی خاص بات فاتح ٹیم کے گول کیپر اظہر صادق کا شاندار کھیل تھا انہوں نے عمدہ کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے پانچ یقینی گول بچائے اسی کارکردگی کی بنیاد پر جیوری نے انہیں میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا۔ میچ کے مہمان خصوصی سمیع ابراہیم تھے جن کا وقفہ میں دونوں ٹیم کے کھلاڑیوں سے تعارف بھی کرایا گیا۔ مقابلے کو نیشنل ریفری طاہر قاری نے زاہد قاری اور طلحہ کی معاونت سے سپروائز کیا۔