مزید خبریں

کے پی کے جمناسٹک کے کھلاڑی خرچ رقم کے لیے پریشان

پشاور(جسارت نیوز) جمناسٹک کے بین الصوبائی مقابلوں میں خیبر پختونخوا کی پہلی تاریخ میں 8 میڈل حاصل کرنے والی جمناسٹ کی ٹیم ایک ماہ سے زائد کا عرصہ گزرنے کے بعداپنی خرچ شدہ رقم حاصل نہیں کرسکی ہیںجبکہ اس معاملے میں صوبائی اسپورٹس ڈائریکٹریٹ بھی خاموش ہیں حالانکہ 40ہزار روپے صوبائی اسپورٹس ڈائریکٹریٹ کھلاڑیوں کی مد میں جاری کر چکی ہیں 12 سے 14 مئی کو پنجاب میں ہونیوالے جمناسٹک کے بین الصوبائی مقابلوں میں خیبر پختونخواہ کی ٹیم نے حصہ لیکر پہلی مرتبہ ایک گولڈ اور 7برائونز میڈل حاصل کئے تھے ان مقابلوں میں حصہ لینے کیلئے جانیوالے کھلاڑیوں نے اپنی جیب سے اخراجات کیے تھے جو کہ فی کھلاڑی5 ہزار روپے بنتے ہیں ‘ حیران کن طور پر ان جمناسٹ میں مزدور طبقے سے تعلق رکھنے والے کھلاڑی شامل ہیں جبکہ یونیورسٹی کاایک طالب علم سمیت گھریلو اخراجات کیلیے لوگوں کیساتھ کام کرنے والے مزدور بھی شامل ہیں جنہیں یہ کہہ کر ذاتی خرچہ کرنے کی ہدایت کی گئی تھی کہ واپسی پر رقم انہیں دی جائیگی تاہم کم ایک ماہ کا عرصہ گزرنے کے باوجود صرف 21سو روپے 6 کھلاڑیوں کو دیے گئے۔