مزید خبریں

شمالی کوریا کو مذاکرات کے ذریعے تجربات سے روکا جاسکتا ہے‘ چین

نیویارک (انٹرنیشنل ڈیسک) چین نے کہا ہے کہ شمالی کوریا کو جوہری تجربے سے مذاکرات کے ذریعے روکا جاسکتا ہے۔ بیجنگ کے سفیر نے شمالی کوریا پر اقوام متحدہ کی نئی پابندیوں کو ویٹو کرنے کے فیصلے کا دفاع کرتے ہوئے کہا کہ ہم خطے میں کوئی نیا تجربہ ہوتے دیکھنا نہیں چاہتے۔ اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی سے خطاب میں چین کے سفیر ژانگ جون نے کہا کہ جوہری ہتھیاروں میں تخفیف چین کے اہم مقاصد میں شامل ہے،تاہم شمالی کوریا کو جوہری تجربہ کرنے سے صرف مذاکرات کے ذریعے روکا جا سکتا ہے۔ پیانگ یانگ حکومت پر پابندیاں عائد کرنا کسی طور بھی اس کا منطقی حل نہیں ہے۔