مزید خبریں

امریکی سینیٹ میں ایران کو ڈرون کے حصول سے روکنے کے لیے بل منظور

واشنگٹن (انٹرنیشنل ڈیسک) سینیٹ کی خارجہ کمیٹی نے ایران کو بمبار ڈرون کے حصول سے روکنے کے لیے بل کی منظوری دے دی۔ کمیٹی کے اجلاس کے دوران امریکی سینیٹراورسینیٹ کی خارجہ تعلقات کمیٹی کے چیئرمین باب مینینڈیز نے کہا کہ کمیٹی نے ایک ترمیم کی ہے،جس کے ذریعے کسی بھی دہشت گرد گروہ یا ملیشیا کو ڈرون حاصل کرنے سے روکا جاسکتا ہے۔ بیان میں مزید کہا گیا کہ امریکا ڈرون پروگرام کو روکنے کے لیے کوششیں تیز کر رہا ہے۔ نیا بل لانے کا مقصد ایران اوراس کی وفادار ملیشیاؤں کو حملہ آور ڈرونز حاصل کرنے سے روکنا ہے۔