مزید خبریں

سعودی عرب اور امریکا کی ثالثی میں سوڈانی فریقین میں مذاکرات

خرطوم (انٹرنیشنل ڈیسک) امریکا اور سعودی عرب کی ثالثی میں سوڈانی فوج اور سیاسی رہنماؤں میں مذاکرات شروع ہوگئے۔ خبررساں اداروں کے مطابق دونوں ممالک کی کوششوں سے ایک اجلاس منعقد ہوا،جس میں فوجی حکام اور سیاسی رہنماؤں نے شرکت کی۔ یہ ملاقات خرطوم میں سعودی سفیر کے گھر پر 5 گھنٹے تک جاری رہی۔ ادھر اقوام متحدہ کے نمایندے نے بھی اس اقدام کا خیر مقدم کیا ہے۔