مزید خبریں

سری لنکا اورآسٹریلیا کے درمیان تیسرا اور آخری ٹی 20آج کھیلا جائے گا

کولمبو(جسارت نیوز)سری لنکا اورآسٹریلیا کے درمیان تیسرا اور آخری ٹی 20کرکٹ میچ آج انٹرنیشنل کرکٹ اسٹیڈیم، پالے کیلے میں کھیلا جائے گا۔مہمان ٹیم کو آئی لینڈرز کے خلاف 3 میچوں کی سیریز میں2-0کی فیصلہ کن برتری حاصل ہے۔ کینگرروز نے پہلے ٹی ٹوئنٹی میچ میں آئی لینڈرز کو باآسانی 10وکٹوں سے شکست دی ، دوسرے میچ میں کینگروز نے سری لنکا کو 3وکٹوں سے سے ہرا کر سیریز میں فیصلہ کن برتری حاصل کرلی ہے۔