مزید خبریں

امریکی ریاست میری لینڈ کی فیکٹری میں فائرنگ سے 3 افراد ہلاک

ایناپولس (انٹرنیشنل ڈیسک) امریکی ریاست میری لینڈ کی فیکٹری میں فائرنگ سے 3 افراد ہلاک اور ایک پولیس اہلکار زخمی ہوگیا۔ امریکی میڈیا کے مطابق ریاست میری لینڈ کی ایک فیکٹری میں ملازم نے فائرنگ کرکے اپنے 3 ساتھیوں کو قتل کردیا۔ پولیس سے فائرنگ کے تبادلے میں 23 سالہ حملہ آوربھی زخمی ہوگیا۔دوسری جانب حملہ آور کی فائرنگ سے زخمی پولیس اہلکار کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے۔ پولیس نے حملہ آور کو گرفتار کرکے تحقیقات شروع کردی ہے۔